پاکستان بھارت میں دہشتگردی سپانسر کررہا ہے ، بھارتی آرمی چیف کا الزام، لشکر طیبہ اور جیش محمد کو مغربی سرحد کے پار مضبوط تعاون حاصل ہے ، جنرل دلبیر سنگھ کا سیمینار سے خطاب

جمعہ 26 فروری 2016 10:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2016ء) بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان بھارت میں دہشتگردی کو سپانسر کررہاہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کو ہماری مغربی سرحدوں کے پار سے مضبوط تعاون حاصل ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اثرورسوخ بڑھا کر دہشتگرد علاقائی و عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بنتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ دہشتگرد گروپ مالیاتی بین الاقوامی رابطہ نظام ، کمیونیکیشن اور دنیا کے کسی بھی حصے میں پہنچنے کیلئے راہداری کی لچکداری کا فائدہ اٹھاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں جلد از جلد دہشتگردی کو پھیلانے والے نہ صرف تمام طریقوں اور عناصر کا سراغ لگانے کے بعد ان سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے