تربیتی مشقیں نئی جنگی حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہیں،راحیل شریف،زمانہ امن میں اعلیٰ فوجی صلاحیتوں کی تیاری ہی امن کی ضامن ہے ،فوج کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے،آرمی چیف کا بہاولپوراورملتان فارمیشنزکی چولستان میں تربیتی مشقوں کامعائنہ،فیلڈایریاآمدپر تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعہ 26 فروری 2016 10:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاک فوج ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،تربیتی مشقیں نئی جنگی حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہیں ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپوراورملتان فارمیشنزکی چولستان میں تربیتی مشقوں کامعائنہ کیا،یہ تربیتی مشقیں فورٹ عباس اوربیمہ گڑھ کے قریب جاری ہیں ،آرمی چیف کوفیلڈایریاآمدپران مشقوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

راحیل شریف نے جنگی فوجی مشقوں پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ زمانہ امن میں اعلیٰ فوجی صلاحیتوں کی تیاری ہی امن کی ضامن ہے ،فوج کی کارکردگی مزیدبہتربنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے،فوجی مشقوں کامقصدسخت محنت اوراعلیٰ معیارکاحصول ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیارہے ،مشقیں نئی جنگی حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہیں ،موٴثرتربیت سے فوج ہرقسم کے خطرات کابھرپورمقابلہ کرسکے گی ،یہ مشقیں ہرقسم کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے انتہائی اہم ہیں ،آرمی چیف نے بہاولپورگیریژن میں نئے تعمیرشدہ چرچ اورمیس کابھی افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنگی تربیتی مشقیں بہاولپورگیریژن کے زیراہتمام ایک ماہ سے جاری ہیں ان مشقوں میں انفنٹری توپ خانہ ،ایوی ایشن اورپاک فضائیہ بھی شریک ہیں

متعلقہ عنوان :