ایشیاء کپ ٹی 20چار بھارتی باؤلرز کے چار،چار اوورز میں 23,23رنز

جمعرات 25 فروری 2016 11:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء)ایشیاء کپ ٹی 20کے پہلے میچ میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ٹی20کی تاریخ میں پہلی بار پہلے چار بھارتی باؤلرز نے اپنے مقررہ چارچار اوورز میں فی کس23,23رنز دئیے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں اشیش نہرا نے4اوورز میں23رنز دیکر3وکٹیں حاصل کیں جبکہ باقی تین باؤلرز،بمرہ،پانڈے اور ایشون نے23,23رنز دیکر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔البتہ پانچویں باؤلر روندا جدیجہ نے 25رنز دئیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔بھارت نے یہ میچ45رنز سے جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :