6ماہ قبل قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی تھی ، مشتاق احمد

جمعرات 25 فروری 2016 11:11

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپین بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ میں نے چھ ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتادیا تھا کہ میں لاہور میں قومی اکیڈمی میں جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔ اس لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی معذرت کر لی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی سینئر ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے میں نے جونیئر ٹیم اور جونیئر لڑکوں کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میری انگلینڈ میں بھی بات ہوئی ہے۔ ہر سال انگلینڈ کے تین انڈر19لڑکے دو تین ماہ کے ایکسچینج پروگرام پر دبئی آئینگے۔ ان کی کوچنگ کے اخراجات پاکستان بورڈ برداشت کرے گا اسی طرح پاکستان کے تین ٹاپ پرفارمرز انگلینڈ جائیں گے۔ ان کی کوچنگ کے اخرجات انگلش بورڈ برداشت کرے گا۔