نیکٹا کی ہیلپ لائن تفریح کا ذریعہ بن گئی،نو جنوری سے دسمبر2015ء تک 58591 کالیں موصول

جمعرات 25 فروری 2016 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء) دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے نیکٹا کی جانب سے بنائی جانے والی ہیلپ لائن تفریح کا زریعہ بن گئی،نو جنوری 2015ء سے دسمبر2015ء میں 58591 کالیں موصول ہوئی جس میں سے 57046 کالرز نے گانے سننے کی فرمائیش کی گئی ، 1545 کالز قابل عمل تھی جس میں سے 63 پر کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو نیکٹا ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق اسلام آباد رواں سال یکم جنوری دو ہزار دوسولہ سے سولہ فروری دو ہزار میں 8160 کالز موصول ہوئی ہیں جس میں سے 8020 کالز نے گانا سنے کی فرمائش کی گئی ہے ۔

دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے نیکٹا کی جانب سے بنائی جانے والی ہیلپ لائن پر140 کالز قابل عمل تھی جس میں سے 115 پر کاروائی کی گئی ہے ۔ اب تک جعلی کالز کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ چھ افراد کے خلاف قانونی کاروائی پر عمل کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب نیکٹا نے جعلی کالرز کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیاہے ۔