پشاور، حکومت نے صوبے میں نظام صلوة آئندہ رمضان سے نافذکرنے پر باہمی آمادگی کا اظہار

جمعرات 25 فروری 2016 09:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں نظام صلوة آئندہ رمضان المبارک کے موقع پر نافذکرنے پر باہمی آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔ اور اس حوالے سے صوبائی مذہبی امور کو اقدامات کی ہدایات کی ہے ۔ اس ضمن میں مختلف صوبائی محکموں سے باہمی مشاورت شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان المبارک سے خیبر پختونخوا میں نظام صلوة پر عمل درآمد پر آمادگی ظاہر کرنے کے بعدمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء حضرات سے بھی رابطے شروع کردیئے ہیں اور انہیں بھی اعتماد میں لیا جا رہاہے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اس ضمن میں قانون سازی کی ہدایات بھی کی ہے محکمہ قانون اور محکمہ پولیس کو اس ضمن میں اقدامات کے لئے سفارشات طلب کی ہے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اس ضمن میں آئندہ ہفتے پشاور کادورہ کرینگے۔

اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے بھی ملاقات کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق رمضان المبارک سے قبل آذان اور نمازوں کے یکساں اوقات کار مقرر کئے جائینگے ۔ جبکہ جمعہ کے خطبات بھی یکساں ممکنہ طور پر ہو نگے ۔خطبات محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری کئے جائینگے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخواحکومت اس ضمن میں تاجروں کو بھی اعتماد میں لینگے ۔

متعلقہ عنوان :