حلقہ این اے 122لاہور کے ضمنی انتخاب بارے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج،الیکشن شفاف انداز میں نہیں ہوا ضمنی انتخاب میں دھاندلی کرائی گئی،علیم خان

جمعرات 25 فروری 2016 08:59

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء)تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122لاہور کے ضمنی انتخاب بارے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز دائر کردہ درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ این اے 122کا الیکشن شفاف انداز میں نہیں ہوا ضمنی انتخاب میں دھاندلی کرائی گئی باہر سے ہزاروں ووٹ منتقل کئے گئے ایاز صادق کو عوامی مینڈیٹ نہیں ملا اور نہ ہی یہ ایاز صادق کا منتخب ہونا عوامی مینڈیٹ کی عکاسی ہے ۔

واضح طور پر شوائد موجود ہیں اس کے باوجود الیکشن ٹربیونل نے ان کی درخواست خارج کی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ایاز صادق کاانتخاب بھی کالعدم قرار دیا جائے