نیپال لاپتہ ہونیوالے طیارے کا ملبہ مل گیا ،تمام 23 افراد ہلاک ، چینی اور کویتی شہری بھی شامل ہیں

جمعرات 25 فروری 2016 09:10

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء) نیپال میں لاپتہ ہونیوالے طیارے کا ملبہ مل گیا جبکہ اس میں سوار تمام 23 افراد بھی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جائے حادثہ کے قریبی قصبہ میاگدائی سے پولیس آفیسر بشو راج خادکا نے بتایا کہ طیارے کا ملبہ ٹکروں میں بکھرا ہوا ہے اور اس میں سوار کوئی بھی شخص نہیں بچا ۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونیوالوں میں ایک چینی اور ایک کورین شہری بھی شامل ہے ۔ نیپال کے وزیر سیاحت نے بھی طیارہ تباہ ہونے او ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔ واضح رہے کہ طیارہ گزشتہ روز پوفارا ائرپورٹ سے روانگی کے کچھ دیر بعد شدید دھند کے باعث ریڈار سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا

متعلقہ عنوان :