داعش نے حملوں کیلئے قرآن پاک کے نسخوں میں بھی بم نصب کرنا شروع کردیئے

جمعرات 25 فروری 2016 09:10

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء) داعش کا تکفیری دہشتگرد گروپ شام اور عراق میں حملوں کیلئے زمین تنگ ہونے کے بعد اب مزید مایوس کن طریقے سے استعمال کرتے ہوئے قرآن پاک جیسی مقدس کتاب میں بم نصب کرنے لگا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام اور عراق میں داعش کیخلاف امریکی اتحاد کے ترجمان کرنل سٹیو وارین نے کہا ہے کہ داعش کا تکفیری گروپ حملوں کیلئے اب قابل تنفر طریقے استعمال کرنے لگا ہے انہوں نے کہا کہ یہ گروپ ریفریجریٹروں اور قرآن پاک جیسی مقدس کتاب میں بم رکھنے لگا ہے انہوں نے کہا کہ متعدد کیسز عراق کے شہر رمادی میں دیکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ داعش ان دونوں ممالک کے اکثر علاقوں میں اپنا کنٹرول کھو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ تنظیم اب حملوں کیلئے گھبراہٹ کے عالم میں فیصلے کررہی ہے

متعلقہ عنوان :