شام : تکفیری باغیوں کے راکٹ حملے ، پانچ بچوں سمیت 12افراد ہلاک

جمعرات 25 فروری 2016 09:10

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء) شام کے مختلف رہائشی علاقوں میں تکفیری باغیوں کے راکٹ حملوں میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ک حلب کے ہمسائیہ الظاہرا میں تکفیری باغیوں نے متعدد راکٹ حملے کئے جس کے نتیجے میں پانچ بچے ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ الشیخ مقصود میں بھی باغیوں نے راکٹ حملہ کیا جس میں پانچ عام شہری مارے گئے ۔ دائر الظاور میں بھی راکٹ حملے میں دو افراد مارے گئے

متعلقہ عنوان :