اٹلی نے سابق وزیراعظم برلسکونی کی جاسوسی پر امریکی سفیر کو طلب کر لیا،امریکی ادارے نے 2008ء اور 2011ء کے درمیان سابق وزیراعظم کے فون ٹیپ کئے تھے

جمعرات 25 فروری 2016 09:08

روم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء)اٹلی کی وزارت خارجہ نے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کی جاسوسی کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد امریکی سفیر طلب کر لیا۔اٹلی کے اخبار لا ریپبلکا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ادارے نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے سابق وزیراعظم برلسکونی اور انکے عملے کی ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو ریکارڈ کی۔

(جاری ہے)

اخبار نے امریکا کے راز افشا کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی ادارے نے دو ہزار آٹھ اور دو ہزار گیارہ کے درمیان سابق وزیراعظم کے فون ٹیپ کئے۔

فون اسوقت ٹیپ کئے گئے جب اٹلی کی حکومت یورو زون کے قرضوں کے بحران میں الجھی ہوئی تھی۔ سابق امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گیتھنر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ یورپی یونین نے برلسکونی کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے امریکا سے رابطہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :