اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو6وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 175 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،ڈیوائن سمتھ کی 73 اور بریڈ ہیڈن کی 61 رنز کی شاندار اننگز ،کامیابی کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا جشن

بدھ 24 فروری 2016 09:57

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء ) اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، کوئٹہ گلیڈی ائیٹر نے 175 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کر لیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیوائن سمتھ نے 73 اور بریڈ ہیڈن نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

منگل کو دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کھیلنے کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکی جانب سے بسم اللہ خان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا ۔ بسم اللہ خان اننگز کے آغاز میں ہی بغیر کوئی رن بنائے محمد عرفان کی بال پر وکٹ کے پیچھے بریڈ ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ 33 کے مجموعی سکور پر گری جب کیون پیٹرسن 18 رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اس کے بعد کمار سنگا کارا اور احمد شہزاد نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم میچ کے پندرویں اوور میں کمار سنگاکارا 55رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر عمران خالد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی چوتھی وکٹ 135 کے مجموعی سکور پر گری جب محمد نواز 7رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 39بالوں پر ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے 64رنز بنائے اور وہ 17 ویں اوور پر 147 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے ۔ سرفراز احمد 3جب کہ انور علی 13رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے گرینڈ ایلیٹ 12اور نیتھن میکولم بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ گئے۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آندرے رسل نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اووز میں 36 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلنگ کی راہ دکھائی جب کہ محمد عرفان نے 4 اووز میں 25 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سیموئیل بدری اورمحمد سمیع نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 175 رنز کے ہدف کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا رہا اور دونوں اوپننگ بیٹسمینوں ڈیوائن سمتھ اور شرجیل خان نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 54 پر پہنچایا تاہم چھٹے اوور میں شرجیل خان 13 رنز بنا کر نیتھن میکولم کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ 139 کے مجموعی سکور پر گری جب ڈیوائن سمتھ 73 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر کیون پیٹرسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین اندرے رسل تھے جنہوں نے 7رنز بنائے اور اظہار چیمہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ جب کہ چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین خالد لطیف تھے جنہوں نے سولہ رنز بنائے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بریڈ ہیڈن 39 بالوں پر 61 جب کہ کپتان مصباح الحق ایک رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انور علی ، نیتھن میکولم ، اظہار چیمہ اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پی ایس کا فائنل میچ جیتنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں جشن منایا ۔