پرویز خٹک کی گاڑی پر کوئی جعلی نمبر پلیٹ نہیں لگی تھی، ترجمان تحریک انصاف

بدھ 24 فروری 2016 09:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے ترجمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پی کے پرویز خٹک کی گاڑی قبضہ میں لیے جانے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک کی گاڑی جسے پرویز خٹک کا بیٹا چلا رہا تھا پر کوئی جعلی نمبر پلیٹ نہیں لگی تھی محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے محض گاڑی کے ٹوکن چیک کرنے کے روکا تھا جسے بعدازاں جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اگر گاڑی کے ٹوکن نہ بھی لگے ہوں تو گاڑی کی رجسٹریشن قبضہ میں لی جاسکتی ہے گاڑی نہیں۔ چونکہ وہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی گاڑی ہے۔ لہٰذا سکیورٹی کے پیش نظر بعض اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔