کراچی، موبی لنک ادارے میں ’فیس بک ایٹ ورک‘ متعارف کرانے والی دنیا کی پہلی ٹیلی کام کمپنی بن گئی ،فیس بک کا یہ بزنس ورژن کمپنیوں کو زیادہ پیداواری، باکفایت اور شراکتی ورک پلیس فراہم کرے گا

بدھ 24 فروری 2016 09:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء) موبی لنک اپنے ادارے میں ’فیس بک ایٹ ورک‘ متعارف کرانے والی دنیا کی پہلی ٹیلی کام کمپنی بن گئی ہے۔ فیس بک کا یہ بزنس ورژن کمپنیوں کو زیادہ پیداواری، باکفایت اور شراکتی ورک پلیس فراہم کرتا ہے۔موبی لنک کی جانب سے اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں پھیلے ہوئے ملازمین کے درمیان کفایت و کارکردگی اور تعاون کو بڑھانا اور ان کے درمیان عمدہ رابطہ کو یقینی بنانا ہے۔

پرسنل فیس بک نیٹ ورک کی طرح نظر آنیوالی یہ انٹرپرائز سروس ،کنزیومر فیس بک سروس سے بالکل مختلف ہے۔اس سروس میں سیکوریٹی اور انتظامی ٹولز انٹرپرائز کے معیار کے فراہم کیے گئے ہیں۔اس سروس کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے موبی لنک کے پریزیڈنٹ اور سی ای او جیفری ہیڈ برگ نے کہاکہ ’جیسا کہ ہم ڈیجیٹائزیشن کی جانب بڑھ رہے ہیں تو ’فیس بک ایٹ ورک ‘ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جس سے نہ صرف یہ کہ ہمارے ملازمین زیادہ بہتر طور پر رابطہ میں رہ سکیں گے بلکہ یہ ان کے درمیان معلومات کے تبادلے کے لیے بھی ایک غیر رسمی پلیٹ فارم کا کام دے گا۔

(جاری ہے)

مجھے یقینی ہے کہ’ فیس بک ایٹ ورک ‘کا استعمال نہ صرف یہ کہ ہماری موٴثر رابطہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا بلکہ ایک بہتر اورمربوط موبی لنک فیملی کو ترقی دینے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :