”بدل دو کشمیر “تحر یک انصاف آزادکشمیر آج انتخابی مہم کا آغاز کر یگی،آزاد کشمیر میں فوج کی نگرانی میں انتخابات نہ ہوئے تو (ن) لیگ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار لیگی ‘عوام (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں دونوں جماعتوں کا اب آ زاد کشمیر سمیت کہیں کوئی مقام نہیں و ہ اپنی سیاسی موت مر رہی ہے،چوہدری محمد سرور

بدھ 24 فروری 2016 09:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف آزادکشمیر عام انتخابات کیلئے ”بدل دو کشمیر “کے نعرے کے تحت آج (بدھ) 24افروری سے انتخابی مہم کا آغاز کر یگی ‘ آزاد کشمیر میں فوج کی نگرانی میں انتخابات نہ ہوئے تو (ن) لیگ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مارلیں گی ‘عوام (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں دونوں جماعتوں کا اب آ زاد کشمیر سمیت کہیں کوئی مقام نہیں و ہ اپنی سیاسی موت مر رہی ہے ‘تحر یک انصاف ہی اقتدار میں آکر مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کر یگی اور قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں کو پورا کیا جا ئیگا۔

وہ اپنی رہا ئش گاہ پر تحر یک انصاف کے مر کزی سینئر نائب صدر فیصل منظور کی قیاد ت میں ملاقات کر نیوالے دفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پارٹی چےئر مین عمران خان آج کوٹلی آزاد کشمیر میں تحر یک انصاف کے کارکنوں سے انتخابی جلسے میں خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے مسائل کا حل اور ترقی خوشخالی صرف تحر یک انصاف کے اقتدار میں آنے سے ممکن ہے کیونکہ تحر یک انصاف کے پاس جو ایماندار قیادت ہے وہ کسی اورجماعت کے پاس نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی والوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے سواکچھ نہیں یہی وجہ ہے کہ آج دونوں جماعتیں احتساب کی وجہ سے خوفزدہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کی وجہ سے کشمیری بھی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں مگر تحر یک انصاف اقتدار میں آکر کشمیری عوام سے انتخابی مہم میں کیے جانیوالے تمام وعدوں کو پوراکر یگی اور بدل دو کشمیر کے نعرے کو حقیقت میں بدل دیں گی ۔