ایگزم بنک چائنہ نے اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ کی توثیق کر دی ،ایگزم بنک چائنہ کی طرف سے میٹروٹرین پراجیکٹ کے لئے فنڈز کی فراہمی کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے،ترجمان پنجاب حکومت

بدھ 24 فروری 2016 09:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء) حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایگزم بنک چائنہ نے اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ کی تصدیق کر دی ہے اور ایگزم بنک کی طرف سے میٹروٹرین پراجیکٹ کے لئے فنڈز کی فراہمی کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایگزم بنک چائنہ کی طرف سے فنڈز کی فراہمی کی تصدیق خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی مخالفت اور دیگر عناصر کے احتجاج کی وجہ سے فنڈز کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات تھے۔ ترجمان نے کہا کہ عوامی اور قومی مفادات کے منصوبوں کو متنازعہ بنانے والی سیاسی جماعتیں ہرگز عوام دوست نہیں ہو سکتیں۔ سیاسی جماعتوں کو منفی طرزسیاست سے گریز کرتے ہوئے عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :