ترک فوج کا کرد جنگجوؤں کیخلاف کریک ڈاؤن، 14 ہلاک

بدھ 24 فروری 2016 10:06

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء)ترک فوج نے کہاہے کہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 14 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا کے مطابق 4جنگجوؤں کو دیار باکر 10کو ادیل ڈسٹرکٹ میں ہلاک کیا گیا،جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران متاثرہ علاقوں میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا تھا۔فوج نے یہ بھی بتایا کہ شامی سرحد کے نزدیک قصبے سے بھی 5کرد جنگجوؤں کی لاشیں ملی ہیں،فوج کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں اور ملک سے باہر 2ہزار جنگجو مارے جاچکے ہیں۔دوسری جانب انسانی حقوق کیادارے کردوں کے خلاف جاری ا?پریشن میں شہریوں کی ہلاکتوں پر تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :