امریکہ نے گوانتا ناموبے حراستی مرکز بند کرنے کا منصوبہ ترتیب دے دیا ،جلدکانگریس میں پیش کیا جائے گا،امریکی صدر بارک اوباما

بدھ 24 فروری 2016 10:02

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء) امریکی صدر بار ک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ نے گوانتا ناموبے حراستی مرکز بند کرنے کا منصوبہ ترتیب دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر بار ک اوباما نے کہاہے کہ وزار ت دفاع نے گوانتا ناموبے حراستی مرکز بند کرنے کا منصوبہ ترتیب دے دیا ہے جسے جلد ہی امریکی کانگریس کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہے کہ گوانتا نا موبے کے قیدیوں کو 13دیگر امریکی جیل خانوں میں منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کو کیو با کے بجائے امریکا میں رکھنے سے 65سے 85ملین ڈالر کم خرچ ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :