توانائی بحران خاتمہ کی ڈیڈ لائن حاصل کرنے کیلئے ادارے دلجوئی سے کام کریں،اسحاق ڈار، وزیر خزانہ کی زیرصدارت توانائی شعبوں سے متعلقہ اجلاس ، وزارت بجلی و پانی کے حکام نے ملک میں جاری پن ، سولر، کوئلہ بجلی کے جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا

بدھ 24 فروری 2016 10:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے دسمبر 2017 کی ڈیڈ لائن کو حاصل کرنے کے لیے وزارتیں اور ادارے دلجوئی سے کام کریں ملک میں جاری توانائی منصوبوں کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے منگل کو توانائی شعبوں سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کے دوران کہی اجلاس میں وزارت بجلی و پانی کے حکام نے وزیر خزانہ کو ملک میں جاری پن بجلی ، سولر، کوئلہ سے جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اجلاس میں منصوبوں کی معیاد اور معاشی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس نے جاری پارو منصوبوں کے لیے درکار قدرتی گیس کی سپلائی کے بارے میں بتایا اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن کو یقینی بنایا جائے اور ملک میں جاری منصوبوں کے بارے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیروبجلی وپانی خواجہ آصف،وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی گیس شاہدخاقان عباسی ،فواداحمدفواداوروزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :