خیبرپختونخوا میں سالانہ8ارب کی گیس چوری ،صوبائی حکومت روکنے میں ناکام ہوگئی،شاہد خاقان،امریکی کمپنی کو 4جون2010ء میں ضلع پشاور اورکزئی نوشہرہ، کوہاٹ،ہنگو اور خیبرایجنسی میں کام کیلئے نوٹس جاری کیا،6 سال گزرنے کے باوجو کام شروع نہیں ہوا، پہلی دفعہ حکومت نے خیبرپختونخوا میں موجود گیارہ گیس کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کئے ہیں جو 8سالوں سے کام نہیں کر رہی،وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس

بدھ 24 فروری 2016 10:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء)وفاقی وزیر برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سالانہ8ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے اور صوبائی حکومت اس چوری کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے،وفاقی وزیر نے کوہاٹ اور کرک میں پٹرولیم گیس اور آئل کی دریافت کیلئے کمپنیوں کو لائسنس نہ دینے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔

وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے ان خیالات کااظہار وزارتپٹرولیم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنی کو 4جون2010ء میں ضلع پشاور اورکزئی نوشہرہ،کوہاٹ،ہنگو اور خیبرایجنسی میں کام کرنے کیلئے نوٹسز جاری کیا تھا لیکن چھ سال گزرنے کے باوجود کمپنی نے کام شروع نہیں کیا اور اس کے علاوہ کمپنی نے80ملین ڈالر سوشل ویلفےئر اینڈ ٹرینی کی مدد میں ادا کرنے تھے جس میں ابھی تک ایک روپے بھی ادا نہیں کیاگیا،وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت پٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورسز نے امریکی کمپنی کے لوگوں کو بلایا ہے اور ان سے ان کی شکایات دریافت کی ہیں لیکن انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں وزارت پٹرولیم سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کے پی او جی ڈی سی ایل کا ادارہ موجود ہے لیکن ابھی تک انہوں نے کوئی کام شروع نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا سے396کیوبک فٹ گیس اور46000بیرل تیل نکل رہا ہے لیکن صوبائی حکومت اس میں کوئی بھی کوشش نہیں کررہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ حکومت نے خیبرپختونخوا میں موجود گیارہ گیس کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کئے ہیں جو 8سالوں سے کام نہیں کر رہی تھیں،صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت صوبائی حکومت کی کمپنی کے پی او جی ڈی سی ایل کو دس ہزار ملازمین دینے کو تیار ہے،ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر بات کرتے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت نے مزدوری میں ایران کا دورہ کرنا تھا لیکن قطر کے دورہ کی وجہ سے نہیں جاسکے،ایران پر پابندیاں ختم ہوگئی ہیں اور بہت جلد اس پر کام شروع ہوجائے گا،حکومت پراجیکٹ کیلئے انویسٹر کو دیکھ رہی ہے کہ اس پر کام کرتے ہوئے کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی بھی پٹرولیم گیس کی کمپنی لائسنس کیلئے رجوع کرتی ہے تو وزارت کچھ وقت کے ساتھ ہی اسے لائسنس جاری کردے گی ،پاکستان تحریک انصاف کے حکمران شاہد کچھ سوچے سمجھے بغیر اور اعداد وشمار کو پس پشت دکھ کر بات کرتے ہیں