کرا چی،ذوالفقار مرزا نے عزیر بلوچ سے تعلقات کے حوالے سے رینجرز کو بیان ریکارڈ کروا دیا ،رینجرز نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو انکے عزیر بلوچ سے مراسم کے بیانات کے تناظر میں طلب کیا تھا

بدھ 24 فروری 2016 10:11

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء)سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے عزیر بلوچ سے تعلقات کے حوالے سے رینجرز کو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ رینجرز نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو ان کے عزیر بلوچ سے مراسم کے بیانات کے تناظر میں طلب کیا تھا۔ سابق وزیر داخلہ سندھ عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد بھی ملزم سے گہرے مراسم کا اعتراف کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذوالفقار مرزا نے عزیر بلوچ سے تعلقات کے حوالے سے رینجرز کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔ ذوالفقار مرزا سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے بعد مزید سیاسی رہنماوٴں سے تفتیش کا امکان ہے۔عزیر بلوچ نے رینجرز کی حراست میں کی جانے والی تفتیش کے دوران جن اہم سیاستدانوں کے بارے میں چشم کشا انکشافات کئے ہیں، ان میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :