ڈبلیو ڈبلیو ای:مقبول ریسلر رومن رینز نیفاسٹ لین میں بروک لیسنر اور ڈین امبروز کو شکست دے کر ریسل مینیا 32 میں چیمپئن شپ مقابلے میں جگہ بنا لی

منگل 23 فروری 2016 09:32

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء)مقبول ریسلر رومن رینز نے ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کے حصول کے لیے ایک قدم آگے بڑھا دیا ہے۔رومن رینز نے اوہائیو میں ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ فاسٹ لین میں بروک لیسنر اور ڈین امبروز کو شکست دے کر ریسل مینیا 32 میں چیمپئن شپ مقابلے میں جگہ بنائی۔رومن کو چیمپئن شپ بیلٹ جیتنے کے لیے ٹرپل ایچ کو شکست دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب ہونے والے ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ان تینوں ریسلرز کے درمیان ہی تھا جس کا فاتح ڈبلیو ڈبلیو ورلڈ ٹائٹل میچ کا حقدار قرار پاتا۔تاہم رومن رینز نے اپنا خاص داؤ مارتے ہوئے ریسل مینیا 32 کے مین ایونٹ میں جگہ بنالی۔خیال رہے کہ ٹرپل ایچ نے چیمپئن شپ رائل رمبل میں جیتی تھی جس میں 30 افراد کے درمیان بیلٹ کے لیے مقابلہ ہوا جبکہ رومن رینز دفاعی چیمپئن تھے۔