گراوٴنڈ میں کیچ پکڑنے والے محمد عرفان کا انوکھا کیچ، جہاز کی سواری کے دوران پرندہ پکڑ لیا

منگل 23 فروری 2016 09:32

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء)گراوٴنڈ میں کیچز پکڑنے والے محمد عرفان کے انوکھے کیچ نے سب کو حیران کر دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم فائنل سے ایک روز قبل سمندر کے سفر پر روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

اس دوران کروز میں دراز قد کھلاڑی محمد عرفان نے فضاء میں اُڑتے ہوئے پرندے کو پکڑ لیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے اور محمد عرفان کو اسے واپس فضاء میں چھوڑنے کیلئے کہا جس پر محمد عرفان نے پرندے کو فضاء میں اُڑا دیا۔