وزارت پٹرولیم نے 60 بڑی صنعتوں کوگیس دینے کیلئے گھریلوصارفین کی گیس بند کردی، بڑی صنعتوں نے کوٹے سے زائدمسلسل گیس فراہمی کے اجازت نامے حاصل کرلیے

منگل 23 فروری 2016 09:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء) وزارت پٹرولیم نے 60 بڑی صنعتوں کوگیس دینے کیلئے گھریلوصارفین کی گیس بند کردی۔ 60 بڑی صنعتوں نے 4 کی بجائے 24 گھنٹے گیس حاصل کرنے کاپروانہ حاصل کر رکھا ہے جس کی وجہ سے مخصوص بڑی صنعتوں اورسی این جی سٹیشنز کو مسلسل گیس فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے لاہور کے علاقوں ڈیفنس ، جوہر ٹاؤن شپ اور کالج روڈ میں رات کو گیس غائب رہتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق دوسری طرف سینئر جی ایم سوئی ناردرن گیس جواد نسیم کا کہنا ہے کہ جن فیکٹری مالکان نے وزارت پٹرولیم اینڈ گیس سے اجازت لی ہے صرف انہیں کوٹے سے زائدگیس مل رہی ہے اور سوئی ناردرن کمپنی کسی کو خود زائد گیس فراہم نہیں کرتی، گھروں کو گیس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے موسم بہترہونے پر ایک ہزارملین کیوبک فٹ سے زائدشارٹ فال ہوگا۔

متعلقہ عنوان :