لیبیا‘ سیکیورٹی فورسزاور تکفیری عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں‘ پانچ فوجی ہلاک‘ پندرہ زخمی

منگل 23 فروری 2016 09:43

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء) لیبیا میں سیکیورٹی فورسز اور تکفیری عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 5 لیبیائی فوجی ہالک جبکہ پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور تکفیری باغیوں کے درمیان جھڑپیں بن غازی میں ہوئیں۔ جھڑپوں میں پانچ فوجی ہلاک جبکہ پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔ فورسز نے مشرقی شہر آجدابیہ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔

متعلقہ عنوان :