وزیراعظم کروڑوں روپے بیرونی دوروں پر خرچ کررہے ہیں ،عمران خان، پارلیمنٹ میں نہیں آتے ، خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے ذخائر ہیں ، حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ،پاک بھارت کشیدگی کم اور مسئلہ کشمیر کو بات چیت سے حل ہونا چاہیے، وسیم اکرم اور ویون رچرڈ ز نے بھی فائنل دیکھنے کی دعوت دی مگر وقت نہیں مل رہا ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 23 فروری 2016 09:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کروڑوں روپے بیرونی دوروں پر خرچ کررہے ہیں ، پارلیمنٹ میں نہیں آتے ، خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے ذخائر ہیں ، حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ، پاک بھارت کشیدگی کم اور مسئلہ کشمیر کو بات چیت سے حل ہونا چاہیے، وسیم اکرم اور ویون رچرڈ ز نے بھی فائنل دیکھنے کی دعوت دی مگر وقت نہیں مل رہا ۔

۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کا احتساب کمیشن سے کوئی تعلق نہیں ہے احتساب کمیشن آزاد خود مختار ہے صوبائی حکومت نے کبھی مداخلت نہیں کی جنرل ریٹائرڈحامد کو صوبائی حکومت نے تعینات نہیں کیا تھا ڈی جی احتساب کمیشن سے کہا تھا کہ بڑے لوگوں کو پکڑیں ، کمیشن نے ہمارے وزیر کو پکڑا ہم نے نہیں روکا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف کوئی انکوائری نہیں چل رہی کسی وزیر کیخلاف بھی انکوائری نہیں ہورہی انہوں نے کہا کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کرپشن کو کنٹرول کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پی آئی اے کو خود برباد کیا ہے کے پی کے کے ہسپتالوں کی مینجمنٹ بہتر کررہے ہیں نجکاری نہیں کررہے جو ہم ہسپتالوں میں کرنا چاہتے ہیں وہ ہی پی آئی اے میں کی جائے ہسپتالوں میں اصلاحات سے متعلق قانون صوبائی اسمبلی سے اتفاق رائے سے پاس کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کرووڑں روپے بیرونی دوروں پر خرچ کردیئے ہیں پارلیمنٹ میں نہیں آتے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو ہر ہفتے وزیراعظم سوالات کا جوابات دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کیلئے ریفارمز کی اشد ضرورت ہے قبائلی علاقوں کے متاثرین کی بحالی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے وفاقی حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گیس اور تیل کے ذخائر ہیں وفاق اس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کا خاتمہ ہونا چاہیے مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل ہونا اہیے پاکستان کو ہمسائیوں کے ساتھ تجارت کرنی چاہیے چین کی ہمسائیوں کے ساتھ ستائیس فیصد تجارت ہے جبکہ پاکستان کی ایک فیصد تجارت ہے تجارت کو بڑھانا ہوگا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے ضرور جاتا مگر وقت نہیں مل رہا کوئٹہ کی کامیابیوں پر خوشی ہے شہروں کی ٹیمیں بننے سے شائقین کرکٹ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لوگوں اپنی شہریوں کی ٹیموں کو سپورٹ کرنے آتے ہیں وسیم اکرم اور ویون رچرڈز نے بھی فائنل دیکھنے کی دعوت ہے مگر وقت نہیں مل رہا