نیب کے خلاف کارروائی میں تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوتی جارہی ہیں، شیخ رشید احمد،میٹرو منصوبے کے ٹھیکیداروں کو بھی اسی ماہ کے آخر میں اٹھالیاجائے گا،جب حقیقت میں نیب اور رینجرز پنجاب میں داخل ہوگی تو پھر حکومت میں ہمت ہے تو اسے روک لے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 22 فروری 2016 09:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2016ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب کے خلاف کارروائی میں تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوتی جارہی ہیں،میٹرو منصوبے کے ٹھیکیداروں کو بھی اسی مہینے کے آخر میں اٹھالیاجائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب نے اورنج ٹرین لائن کے ٹھیکیدار کو پکڑ لیا ہے ،نیب نے مسلم لیگ(ن) کے خلاف اقدامات اٹھانے شروع کردئیے تو نوازشریف نے ادارے کے خلاف الزامات لگا دئیے،نیب سے تمام سیاسی جماعتوں کو پریشانی ضرور ہے،نیب کو لگام لگانے کیلئے تمام جماعتیں اکٹھے ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب حقیقت میں نیب اور رینجرز پنجاب میں داخل ہوگی تو پھر حکومت میں ہمت ہے تو اسے روک لے،2016ء میں نوازشریف حکومت سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی،نوازشریف نے حکومتی اداروں کو تباہ کردیا،ایک شخص بھی میرٹ پر نہیں لگایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں احتساب کمیشن میں ترا میم کے حامی نہیں۔شاہ محمود قریشی کے ذریعے عمران کو اس بارے پیغام پہنچا دیا ہے،ایسا نہ ہو کہ کے پی کے حکومت کو بچاتے بچاتے سیاست ڈوب جائے۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار سائرہ افضل تارڑ ہے