کشمیر ی نوجوان نے اداکارہ میرا کو 100ایکڑ پر گھر ، خوبصورت گاڑی اور پانچ کروڑ روپے حق مہر دینے کی پیش کش کر دی

پیر 22 فروری 2016 09:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2016ء) خوبرو اداکارہ ”میرا“ کو شادی کے ایک خو اہشمند امیدوار نے 100 ایکڑ پر گھر ، خوبصورت گاڑی اور پانچ کروڑ روپے حق مہر دینے کی پیش کش کی ہے دبئی میں بھی ایک خوبصورت اپارٹمنٹ میرا کے نام کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کشمیر کے رہنے والے فیروز احمد نے اداکارہ میرا کو شادی کی پیش کش میں بہت کچھ میرا کے نام کرنے کی پیش کش کی ہے رواں ہفتے میرا اس امیدوار کا ذاتی طور پر انٹرویو کریں گی اور شادی کا فیصلہ کریں گی ۔

ذرائع نیخبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ اداکارہ میرا کو شادی کے لئے سب سے مضبوط اور اہم پیش کش موصول ہوئی ہے اور اداکارہ میرا کو 50 تولے سونا ایک ہیرے کی پیش قیمت انگوٹھی سمیت سینکڑوں کپڑوں کے جوڑے اور دیگر چیزیں جہیز میں دی جائیں گی ہنی مون سوئٹزر لینڈ ، جرمنی اور دبئی سمیت 17 ملکوں کی سیر بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :