کراچی، پروٹوکول کے باعث جاں بحق بسمہ کے والد کو ملازمت کا لیٹر جاری کر دیا گیا

پیر 22 فروری 2016 09:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2016ء)کراچی میں پروٹوکول کے باعث جاں بحق ہونے والی معصوم بسمہ کے والد فیصل بلوچ کو سندھ حکومت نے فش ہاربر اتھارٹی میں ملازمت کا لیٹر جاری کردیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں 23دسمبر کو سول اسپتال کے باہر پروٹوکول کی بھینٹ چڑھنے والی معصوم بسمہ کے والد کو 50 سے زائد دن گزرنے کے بعد نوکری مل گئی۔ وزیراعلی سندہ اور بلاول بھٹو نے فیصل بلوچ سے ملازمت دینے کا وعدہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق بسمہ کے والد کو وزیراعلیٰ ہاوس بلا کر نوکری کا لیٹر جاری کیاگیا۔ فیصل بلوچ کو فش ہاربر اتھارٹی میں ملازمت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :