عذیز بلوچ سے تحقیقات کا آغاز آج سے ہو گا ،ایس ایس پی سٹی جے آئی ٹی کی ٹیم کے سربراہ مقرر

پیر 22 فروری 2016 10:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایس ایس پی جنید احمد شیخ کو لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ سے تفتیش کرنے کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم آج پیر سے عذیر بلوچ سے تحقیقات کا آغاز کرے گی اور 7 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کرے گی ۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی میں گریڈ 18 کے افسر فداحسین جانوری شامل ہیں جو ٹیم کے سربراہ کی معاونت کریں گے علاوازیں سندھ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ٹیم کی معاونت کریں گے ۔