شاہد آفریدی سے ”محبت“ کی دعویدار بھارتی اداکارہ عرشی خان کا پاکستان آنے کا اعلان

اتوار 21 فروری 2016 10:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2016ء) پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کی ”محبت“ میں بے باک بیانات دینے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان ایک بار پھر منظرعام پر آ گئی ہیں لیکن اس بار انہوں نے کچھ اور نہیں بلکہ پاکستان آنے کا ہی اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ شاہد آفریدی سے ملنے کیلئے پاکستان آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں عرشی خان شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ” میں بہت جلد پاکستان آ رہی ہوں، تمہارے لئے اور تم سے ملنے اور اس کے ساتھ میں اپنا کام بھی کرنے والی ہوں۔

میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں اور پاکستان آنے کیلئے بہت خوش ہوں۔ عرشی بدنام ہوئی ، آفریدی تیرے لئے“۔ مندرجہ ذیل ویڈیو میں آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ عرشی خان شاہد آفریدی کو کیا پیغام دے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عرشی خان شاہد آفریدی پر انتہائی بے ہودہ الزامات عائد کر چکی ہیں۔