فیصل آباد، منگیتر کے ساتھ زبردستی زیادتی کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 15سال قید سخت، 2لاکھ جرمانہ کی سز ا کاحکم

اتوار 21 فروری 2016 10:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2016ء )مقامی عدالت نے منگیتر کے ساتھ زبردستی زیادتی کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 15سال قید سخت، 2لاکھ جرمانہ کی سز ا کاحکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف تھانہ وویمن میں مقدمہ درج ہوا تھا خبر رساں ادارے کے مطابق وارث پورہ کے رہائشی فاروق ولد خادم حسین کا غلام محمد آباد کی رہائشی ثناء بی بی کے گھر آنا جانا تھا اسی بنا پر دونوں کے درمیان منگنی ہوئی تھی ملزم فاروق خادم نے مورخہ 21-10-12کو ثناء بی بی کو دھوکے سے بازار میں شاپنگ کرنے بہانے اپنی والدہ یاسمین بی بی اور بہن امنہ کے ذریعے گھر بلایا اور زبردستی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا اسی بنا پر ثناء بی بی حاملہ ہوگئی تو ملزم نے اس کا زبردستی اس کا حمل بھی ضائع کروادیا تھا ا یڈیشنل سیشن جج طارق سلیم چوہان نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل اور گواہوں کے بیانات کے روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزم فاروق خادم کو 15سال قید سخت ،2لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ملزم کو جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ کی قید بھگتنا ہوگی ملزم کی والدہ یاسمین بی بی اور بہن امنہ بی بی کو شک کی بنا پر بری کردیا۔

متعلقہ عنوان :