فیصل آباد،بسنت منانے کی فیس بک اور سوشل میڈیا ویب سائٹس پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

اتوار 21 فروری 2016 10:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2016ء )بسنت منانے کی فیس بک اور سوشل میڈیا ویب سائٹس پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ جبکہ بسنت پر پابندی کے باوجود موثرروک تھام نہ کرنے والے 13 ایس پیز‘ ڈی ایس پیز اور 15 ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹسز جاری‘ خبر رساں ادارے کے مطابق بسنت کی تصاویر اور ویڈیوز فیس بک‘ ٹوئیٹر اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے والے افراد کے خلاف بھی بڑے پیمان پر پولیس نے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ بسنت پر پتنگ بازی‘ فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے 75 افراد گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں ڈور پھرنے‘ چھتوں سے گر کر پانچ سالہ بچی‘ چالیس سالہ رفیق سمیت دس افراد شدید زخمی ہو کر مختلف ہسپتال میں جا پہنچے جبکہ ایس ایس پی آپریشز عرفان اللہ نے ایس پی سی آئی اے فاروق ہندل‘ ایس پی مدینہ ٹاؤن ملک جمیل ‘ ایس پی لائل پور ٹاؤن علی وسیم‘ ڈی ایس پی سول لائنز محمد عثمان‘ ڈی ایس پی پیپلزکالونی محمد وسیم ڈار‘ ڈی ایس پی بٹالہ کالونی‘ ڈی ایس پی فیکٹری ایریا‘ ڈی ایس پی سرگودھا روڈ امجد ملک‘ ڈی ایس پی کوتوالی‘ڈی ایس پی گلبرگ‘ تھانہ سول لائن‘ کوتوالی‘ رضا آباد‘ مدینہ ٹاؤن‘ پیپلزکالونی‘ ملت ٹاؤن‘ مقصود آباد‘ بٹالہ کالونی‘ ڈی ٹائپ‘ فیکٹری ایریا‘ سمن آباد اور تھانہ صدر کے ایس ایچ اوز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جلد از جلد وضاحت کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔