صدر باراک اوباما کی ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت ، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 21 فروری 2016 10:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2016ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے ساتھ شام کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر باراک اوبامہ نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت کی اور شمال مغربی شام میں شامی حکومت کی پیش رفتوں بارے اپنے خدشات کا اظہار کیا اور ترکی اور شام کی متعدل اپوزیشن فورسز کے ساتھ کشیدگی کو فروغ دینے والے اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی علاقے میں آرٹلری حملے روک کر باہمی ممانعت کا مظاہرہ کرے انہوں نے شام میں داعش کو شکست دینے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا

متعلقہ عنوان :