شام کے کردوں کی امریکی اسلحے کے ذریعے مدد کی گئی، ترک صدر

اتوار 21 فروری 2016 10:46

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2016ء)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شام کے کردوں کی امریکی اسلحے کے ذریعے مدد کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ مسئلہ امریکی صدر براک اوباما کے سامنے اٹھایا ہے۔ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انقرہ دھماکے میں وائی پی جی اور پی وائی ڈی ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی صدر اوباما سے فون پر کردوں کو امریکی اسلحے کی فراہمی سیآگاہ کیا اور ترکی کی تشویش سے بھی آگاہ کیا ہے۔رجب طیب اردگان نے مزید کہا کہ انھوں نے پہلے بھی امریکی صدر اوباما کو بتایا تھا کہ تین جہازوں میں لایا گیا امریکا کا آدھا اسلحہ دولت اسلامیہ کے قبضے میں چلا گیا اور باقی پی وائی ڈی کے قبضے میں ہے اوریہ ہتھیار شہریوں کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :