خوشاب میں آسمانی بجلی گرنے سے خواتین،بچو ں سمیت7 افراد جاں بحق،9 زخمی،حالت تشویشناک،جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 2 بچے شامل ،وزیراعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

اتوار 21 فروری 2016 11:04

دریا خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2016ء)خو شا ب میں آسما نی بجلی گر نے سے4 خوا تین ،2 بچوں سمیت 7افراد جا بحق ،9افراد زخمی،سا ت کی حا لت تشویشناک بتائی جاتی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات محلہ نمند گراں میں شدید بارش اور مکان پر زور دار دھماکے سے آسمانی بجلی گر گئی بجلی کے گرنے سے دو جڑواں مکان مسمار ہوگئے ،گھر میں سوئے گئے 7 افراد مسماة رضیہ بی بی‘ اس کے نو عمر بچے سونیا بی بی 17 سال‘ ثوبیہ بی بی16 سال‘ عبدالرؤف15 سال‘ محمد فاروق 12 سالہ اور ملحقہ گھر میں کنزاں بی بی عمر 13‘ نعمان رمضان عمر 7 سال جان کی بازی ہار گئے زخمی ہونیوالوں میں عمر حیات‘ خالد محمود‘ صوبہ بی بی‘ نسرین اختر‘ ثریا بی بی‘ ظفر‘ پروین بی بی اور رمشہ بی بی شامل ہیں ڈی ایس پی جوہر آباد پرویز احمد خان کے مطابق آسمانی بجلی اور بارش کے باعث چبارہ نما یہ مکان جوکہ انتہائی پرانے تھے گر گئے جس کے باعث 7 افراد جا ں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 نے جانبحق اور زخمی ہونیوالے افراد کو آپریشن کرکے ملبے سے نکالا زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کردیا گیا زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے دوسری جانب صوبائی وزیر جنگلات اینڈ فشریز ملک محمد آصف بھا‘ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور بعد ازاں ہسپتال میں زخمیوں سے عیادت کی صوبائی وزیر ملک آصف بھا کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :