سعودی عرب شام میں زمینی فوجی کارروائی کے منصوبے بارے تفصیلی وضاحت پیش کرے‘ روس

ہفتہ 20 فروری 2016 08:15

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء)روس نے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب شام میں زمینی فوجی کارروائی کے منصوبے بارے تفصیلی وضاحت پیش کرے جبکہ ایسا کوئی بھی اقدام متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے سے اٹھایا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا کہ ہمارا اس پر یقین ہے کہ عراق کی طرح شام بھی ایک خودمختار ریاست ہے اور ملک میں کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی شام کی حکومت کے ساتھ رابطے اور مشاورت سے ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو شام میں کسی بھی طرح کی کارروائی سے قبل اس منصوبے بارے تفصیلی وضاحت کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :