افغانستان‘ خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 20 فروری 2016 08:15

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء) افغان خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے کابل میں تین دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کرانیوالے تین سہولت کاروں مالک الدین‘ سید محمد اور سید فہیم کو دارالحکومت کابل سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران ان افراد سے بڑی تعداد میں بندوقیں اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں افراد ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردانہ حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔