بھارت میں جواری شخص نے جوے میں 50 ہزار روپے جیتنے کے لیے بیوی داوٴ پر لگادی

ہفتہ 20 فروری 2016 08:14

میرٹھ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء) انسان دولت کے نشے میں اتنا اندھا ہوجاتا ہے کہ اسے خبر ہی نہیں رہتی کہ وہ کس قدر بھیانک عمل سے گزر جاتا ہے ایسا ہی کچھ ہوا بھارت میں جہاں ایک شخص نے جوے میں 50 ہزار روپے جیتنے کے لیے بیوی داوٴ پر لگادی لیکن وہ رقم تو نہ جیت سکا لیکن اپنی بیوی ہار گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میرٹھ کے علاقے مراد آباد میں ایک شخص نے میچ کے دوران وہاں موجود 3 افراد سے 50 ہزار کی شرط لگاکر کہا اگر وہ ہار گیا تو اپنی بیوی ان کے حوالے کردے گا اور بدقسمتی سے ایسا ہی ہوا اور وہ 50 ہزار تو نہ جیت سکا لیکن بیوی کو ہار گیا۔

جواری شخص کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نے میچ کے دوران 50 ہزارکے عوض مجھے جوئے پر لگا دیا اور اس کا شوہر یہ شرط ہار گیااور جب اس کا شوہراسے لے کر باہر نکلا تو وہاں موجود مشکوک افراد کو دیکھ کر الارم بجادیا جسے سن کر قریب گزرنے والے افراد نے فوری پولیس کو بلا لیا اور وہ خوش قسمتی سے بچ گئی۔

(جاری ہے)

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے پہلے دن سے یہ اس کا شوہر اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا تھا اور وہ خوفزدہ رہتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے الزامات کی تفتیش کی جارہی ہے جب کہ اس کا طبی معائنہ بھی کرلیا گیا ہے اور تمام صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ہی کچھ واضح بات کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :