امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کو بھی سنا دیں،میکسیکو حکومت پوپ کو مہرے کے طور پر استعمال کر رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ،ڈونلڈٹرمپ کے خیالات عیسائیت سے متصادم ہیں،پاپائے روم

ہفتہ 20 فروری 2016 08:13

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء ) پوپ فرانسس نے صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا ہے کہ جو شخص دیواریں کھڑی کرے اور پل کا کردار ادا نہ کرے وہ عیسائی نہیں ہوسکتا۔اس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پوپ بہت اچھے آدمی اور اچھا عیسائی ہیں۔ لیکن کسی مذہبی رہنما کو ان کے عقیدے کے بارے میں سوال اٹھانے کا حق نہیں ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ انہیں عیسائی ہونے پر فخر ہے، لیکن پوپ فرانسس نے ٹرمپ کی عیسائیت پر سوالیہ نشان لگا دیا، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے توپوں کا رخ اب پوپ فرانسس کی طرف موڑ دیا ہے۔جنوبی کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ میکسیکو حکومت پوپ کو مہرے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ پوپ نے یک طرفہ کہانی سنی کرائم، اسمگلنگ، اقتصادی مسائل نہیں دیکھے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ برے آدمی نہیں بلکہ بہت اچھے آدمی اور اچھے عیسائی بھی ہیں، پر کسی مذہبی رہنما کی جانب سے کسی کے عقیدے پر سوال اٹھانا شرمناک ہے۔اس سے پہلے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس بھی امریکی صدارتی انتخابات کی مہم میں کود پڑے۔ میکسیکو کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ویٹی کن سٹی کے لیے واپسی پر طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں پوپ فرانسس نے کہا، جو دیواریں کھڑی کرے اور پل کا کردار ادا نہ کرے ایسے خیالات رکھنے والا شخص عیسائی نہیں ہوسکتا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مہم ک دوران ایک جلسے میں میکسیکو کے ساتھ ایک اونچی دیوار کھڑی کرنے کی تجویز دی تھی، تاکہ تارکین وطن امریکا نہ اّسکیں۔

متعلقہ عنوان :