پاکستان افغانستان کو اپنی سرزمین سے بھارت تک تجارتی رسائی د یگا ، افغانستان کا تاجکستان کی سرحد تک زمینی تجارت کی رسائی دینے پر اتفاق ، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو ارڈی نیشن اتھارتی کا اجلاس

ہفتہ 20 فروری 2016 08:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء)وفاقی حکومت نے افغانستان کو پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے بھارت تک تجارتی رسائی دینے پر اتفاق کرلیا ہے جبکہ اس کے جواب میں افغانستان نے پاکستان کو شیر خان بندر یعنی تاجکستان کی سرحد تک زمینی تجارت کی رسائی دینے پر اتفاق کیا ہے ذرائع کے مطابق ایک سال قبل پاکستان ،افغانستان اور تاجکستان کے درمیان زمینی تجارت کا مجوزہ معاہدہ تیار کرلیا گیاتھا اور اس پر دستخط ہونا تھے کہ عین وقت پر افغانستا ن نے معاہدے میں بھارت کو شامل کرنے کی شرط رکھ دی تاہم پاکستان نے اسکی مخالفت کردی تھی جس کے بعد سہ فریقی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کا مستقبل غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہوگیا اور اب تک معاہدے پر دستخط نہیں ہوسکے۔

ایسے حالات میں حکومت نے افغانستان کو بھارت تک تجارتی رسائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے افغان ٹرکوں کو پاکستان کے راستے واہگہ سرحدتک سامان پہنچانے پر اتفاق کیا ہے اور افغان ٹرکوں کو طور خم اور چمن سے واہگہ سرحد تک سامان لے جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اسی طرح افغانستان نے پاکستان کو شیر خان بندر یعنی تاجکستان کی سرحد تک زمینی تجارت کی رسائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ افغان ٹرکوں کو واہگہ سے واپسی پر پاکستانی مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ پاکستانی ٹرکوں کو تاجک سرحد سے واپسی پر مصنوعات برآمدات کرنے کی اجازت ہوگی۔حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے موجودہ منفی فہرست ختم کرنے کیلئے افغان تجویز پر غورکرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔اس ضمن میں افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کو ارڈی نیشن اتھارتی کا اجلاس چودہ اور پندرہ فروری کو اسلام آباد میں ہواجس میں مختلف امور پر اتفاق کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :