لاہور قلندر میں کھلاڑی کم قلندر زیادہ تھے،عبدالرزاق کو نہ کھلا کر زیادتی کی گئی، ماڈل ریچل خان

جمعہ 19 فروری 2016 09:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء)ادکارہ اور ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ لاہور قلندر میں کھلاڑی کم قلندر زیادہ تھے،عبدالرزاق کو نہ کھلا کر اسکے ساتھ زیادتی کی گئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر کو پاکستان سپرلیگ میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

آل راؤنڈر عبدالرزاق کو نہ کھلا کر اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے،وہ پاکستان کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونس خان کو پاکستان سپر لیگ میں نہ کھلا کر ان کے ساتھ بھی ناانصافی کی گئی ہے جبکہ اس نے2009ء میں پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوایا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر نے کرس گیل پر بہت زیادہ رقم خرچ کی اگر وہ اس کی جگہ پاکستان کے اچھے باؤلروں کو شامل کرتے تو بہت اچھی کارکردگی دکھا سکتے تھے۔

متعلقہ عنوان :