وہاڑی، تہمینہ دولتانہ کے رشتہ دارن لیگ کے یوسی چیئرمین کا مسلح جتھے کے ہمراہ دکانوں پردھاوا،خالی کروانے کے لئے دکانداروں کاسامان اٹھاکرباہرپھینک دیا،سینکڑوں متاثرین کاخواتین کے ہمراہ قبضہ گروپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،روڈبلاک

جمعہ 19 فروری 2016 09:22

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء) مقامی پولیس کی مبینہ ملی بھگت ،مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے رشتہ دار ن لیگ کے یوسی چیئرمین کا درجنوں مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر دکانوں پر دھاوا،دکانداروں کا سامان زبردستی اٹھا کر باہر پھینک دیا، سینکڑوں متاثرین کا خواتین کے ہمراہ قبضہ گروپ کے خلاف دکانوں کے سامنے روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ جاری،لڈن میں مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے رشتہ دار یوسی27کے چیئرمین مختار دولتانہ نے اپنے درجنوں مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مین بازار میں موجود دکانوں پر دھاوا بول دیا ،مسلح افراد نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے دکانداروں کا سامان باہر پھنکتے ہوئے توڑ پھوڑ شروع کردیاس دوران پولیس تماشائی بنی کھڑی رہی ،مسلح افراد نے دکانداروں کی خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی، قبضہ گروپ کی دکانیں خالی کروانے کی کوشش پر دکاندار اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ اکھٹے ہوگئے اور روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ شروع کررکھا ہے،متاثرین کا کہنا ہے کہ تقریبا 100سال سے ان دکانوں میں اپنا کاروبار کررہے ہیں اور قبضہ مافیا ناجائز ان کی دکانیں خالی کروانا چاہتا ہے ،جبکہ دوسری طرف چیئرمین مختار دولتانہ نے موقف میں بتایا کہ ان دکانوں کے ہم اصل وارث ہیں اور عدالت کے حکم پر ہم اپنی دکانیں لے رہے ہیں بعدازاں مرکزی انجمن تاجران لڈن ، سٹی پریس کلب لڈن اورانتظامیہ اور مالکان سے مذاکرات ہوئے اور یکم مارچ کو تمام دکانداران دکانیں خالی کرکے فیصلے پر رضا مند ہوگئے اور کئی گھنٹوں سے جاری مظاہرین منتشر ہو گئے اور احتجاج ختم ہوگیا