نیب سرمایہ کاروں کو ہراساں کر رہا ہے، رانا ثناء اللہ،نیب پر کسی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں ڈالا گیا لیکن پتہ نہیں نیب 20 سے 25 سال پرانے کھاتے کھول کر کیا نکالنا چاہتا ہے ،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 19 فروری 2016 09:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیب سرمایہ کاروں کو ہراساں کر رہا ہے جس سے سرمایہ کار بھاگ جائیں گے پھر ہم اور سیکیورٹی گارڈز ہی رہ جائیں گے ۔ نیب میاں منشاء کو گھنٹوں انتظار گاہ میں بٹھا کر رکھتا ہے وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کو ایک تجویز دی ہے جسے نیب کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نیب پر کسی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں ڈالا گیا لیکن پتہ نہیں نیب 20 سے 25 سال پرانے کھاتے کھول کر کیا نکالنا چاہتی ہے وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کو ایک تجویز دی تھی جسے نیب کو سمجھنے کی ضرورت ہے نیب بڑے سرمایہ کاروں کو تنگ کرنا بند کرے اگر اس طرح چلتا رہا تو سرمایہ کار ملک سے بھاگ جائیں گے انہوں نے کہا کہ نیب میاں منشاء کو گھنٹوں تک انتظار گاہ میں بٹھا کر رکھتی ہے وہ ایک بڑے سرمایہ کار ہیں یہی نہیں میاں منشاء سابق صدر پرویز مشرف کے بھی بہت قریب تھے انہوں نے کہا کہ ن یب نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 10 سال جیل میں رکھا لیکن کچھ نہیں نکل سکا نیب کسی کے اشارے پر تو نہیں چل رہی صحافی کا سوال ؟ جس پر رانا ثناء کا کہنا تھا کہ اگر نیب کسی کے اشارے پر چل رہی ہے تو میڈیا پتہ چلائے کہ اس کے پیچھے کون ہے ۔

(جاری ہے)

اورنج لائن منصوبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے پر اپوزیشن کے تین اعتراض ہیں پنجاب حکومت نے نیک نیتی سے یہ منصوبہ شروع کیا اور منصوبے کے تمام کاغذات حکومتی ویب سائٹ پر ہیں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں ڈاکو موجود ہیں لیکن پنجاب میں شہری اور دیہی علاقے محفوظ ہیں پنجاب میں کراچی جیسے حالات نہیں ، کراچی میں تو روز بھتے کی پرچیاں ملتی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :