وینزویلا نے 20 سال بعد پٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا

جمعہ 19 فروری 2016 09:35

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء) وینزویلا کی حکومت نے ملک میں 20 سال بعد پٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا جس کی وجہ اقتصادی بحران بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق وینزیویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ملک میں اقتصادی بحران اور بڑھتی مہنگائی کے باعث حکومت پٹرول کی قیمت 0.01 ڈالر سے بڑھا کر 0.95 ڈالر کر رہی ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ بیس سال بعد کیا جارہا ہے ۔