ترکی، فوجی قافلے کے قریب دھماکہ، 7 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

جمعہ 19 فروری 2016 09:34

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء) ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں فوجی قافلے کے قریب دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ترکی کے جنوب مشرقی علاقے دیار بکر میں فوجی قافلے کے قریب دھماکاہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،واقعے کے بعدپولیس اور سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ر یسکیو ٹیموں دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداددے کر قریبی اسپتالوں کو اسپتال منتقل کر دیا،ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم دیار بکر علیحدگی پسند کرد باغیوں کا مظبوط ترین گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز انقرہ میں ہونے والے بم دھماکے کے حوالے سے ترک وزیراعظم احمد اوغلو نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، انقرہ میں فوجی بسوں کو نشانہ بنانے میں شامی کرد ملیشیا اور علیحدگی پسند پی کے کے کے اہلکار ملوث ہیں جب کہ 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں کردوں کے ٹھکانے پر بمباری کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ترکی کے شہر انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب 2 فوجی بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 28 اہلکار ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :