اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس،ودہولڈنگ ٹیکس پر رعایتی شرح کی مدت میں 29فروری تک توسیع،شہداد کوٹ ٹیکسٹائل مل کا 5 کروڑ 10لاکھ روپے کا قرضہمعاف، فاطمہ اینگرو، فوجی فرٹیلائزرکو گیس فراہم کرنے کی منظوری،سی پیک کے انرجی پروجیکٹس کیلئے ریوائیونگ اکاؤنٹس22فیصد برقرار رکھنے کی حکومتی ضمانت کی منظوری بھی دیدی گئی

جمعہ 19 فروری 2016 09:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) نے ودہولڈنگ ٹیکس پر رعایتی شرح کی مدت میں 29فروری تک توسیع کر دی،شہداد کوٹ ٹیکسٹائل مل کے پانچ کروڑ 10لاکھ روپے کا قرضہ معاف کرنے کی بھی منظوری،سی این جی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی اسسٹنٹ برائے انسانی حقوق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔

فاطمہ اینگرو اور فوجی فرٹیلائزر کمپنیوں کو 60mmcیومیہ گیس فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔سی پیک کے انرجی پروجیکٹس کیلئے ریوائیونگ اکاؤنٹس22فیصد برقرار رکھنے کی حکومتی ضمانت کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ای سی سی کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس پر رعایتی شرح 0.3فیصد کرنے کی مدت میں 29فروری تک توسیع دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ای سی سی نے 60mmcfڈی ماری شیلو گیس سے لیکر فیوجی فرٹیلائزر،فاطمہ اور اینگروفرٹیلائزر کو واپس کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہ 22فروری2016ء سے نافذ العمل ہوگی۔وزارت انڈسٹری اور پیداوار کی جانب سے شہداد کوٹ ٹیکسٹائل مل کے پانچ کروڑ 15لاکھ روپے کا قرضہ معاف کرنے کی سفارش کو ای سی سی نے منظور کرلیا۔وزارت پٹرولیم وقدرتی گیس کی جانب سے دی گئی سمری جس میں سی این جی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سفارش کی گئی تھی،اس پر ای سی سی نے وزیراعظم کے خصوصی سیکرٹری برائے انسانی حقوق ،سیکرٹری پٹرولیم،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری قانون،چےئرمین ایف بی آر اور چےئرمین اوگرا کی صدارت میں ایک کمیٹی قائم کردی۔

کمیٹی سمری کے تمام حصوں پر غوروخوض کرکے ای سی سی کو حتمی سفارشات دے گی۔وزارت پانی وبجلی کی جانب سے سی پیک کے انرجی پروجیکٹس کیلئے ریوائنگ اکاؤنٹس 22فیصد برقرار رکھنے کی سمری کو بھی منظور کرلیا گیا۔وزارت خزانہ پاور پرچیز کے حوالے سے گارنٹی دے گی

متعلقہ عنوان :