وزیر اعلی پرویز خٹک کے مشیر سورن سنگھ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جر ما نہ

جمعرات 18 فروری 2016 09:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک کے مشیر سورن سنگھ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 200 روپے کا جرمانہ ہو گیا بدھ کے روز پشاور کے علاقے حیات آباد میں کے پی کے وزیر اعلی کے مشیر سورن سنگھ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پشاور ٹریفک پولیس کے اہلکار نے روک لیا اور 200 روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے مطابق قانون سب کے لئے برابر ہے اس لئے وزیر اعلی کے مشیر سورن سنگھ کو ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر چلان کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :