پرویز رشید کا آزاد کشمیر میں سانحہ نکیا ل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

جمعرات 18 فروری 2016 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2016ء) وزیراطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید کا آزاد کشمیر میں سانحہ نکیا ل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا ،آزاد کشمیر کے آئین کے مطابق کمیشن کی تشکیل کا اختیار وزیراعظم آزاد کشمیر کے پاس ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ سانحہ نکیال پر جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے سانحہ میں ملوث ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی تاہم آزاد کشمیر میں تین روز گزرنے کے باوجود ابھی تک جوڈیشل انکوائری کمیشن کاقیام عمل میں نہیں لایا جا سکا ، پرویز رشید نے کہا تھا کہ چیف سیکرٹری نے کمیشن بنا دیا ہے ،جبکہ آزاد کشمیر میں انکوائری کمیشن کا قیام عمل میں لانا وفاق کے دائرہ اختیار میں نہیں بلکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے اختیار میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :