پشاور، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے مقامی رہنماوٴں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ،سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل خورشید ایڈووکیٹ، سابق ناظم اے این پی حیات ولی آفریدی، صدیق ویلفیئر کے صدر محب اللہ خلیل جلد باقاعدہ اعلان کرینگے

جمعرات 18 فروری 2016 09:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی اور اے این پیکے مقامی رہنماوٴں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا گزشتہ روز تحریک انصاف کے اہم رہنما ایم پی اے شوکت علی یوسفزئی اور مظہر وکیل درانی ایڈووکیٹ نے سابق ناظم اور پیپلزپارٹی کے بانی رکن سعید اللہ خان خلیل کی رہائش گاہ پر سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان اورپی پی پی کے بانی رکن خورشید ایڈووکیٹ، سابق ناظم اے این پی حیات ولی آفریدی، صدیق ویلفیئر کے صدر محب اللہ خلیل، سابق ممبر فاٹا ٹربیونل پیر فدا ایڈووکیٹ سماجی کارکنان ملک مسرت حسین خلیل، حبیب خان اور حاجی اقرار خان سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی باقاعدہ اعلان پارٹی چیئرمین عمران خان کی پشاور آمد کے موقع پر کیا جائیگا شوکت یوسفزئی نے ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیاہے ۔